گزشتہ سال پاکستان کے مشہورو معروف اینکر اور سیاست دان عامر لیاقت حسین کا اچانک انتقال ہوگیا ہوگیا تھا جس کے بعد ان کی بیویوں کے درمیان تنازعات شدت اختیار کرگئے تھے اور انھوں نے عامر لیاقت کی موت کو قتل قرار دے دیا تھا – اس کے علاوہ عامر لیاقت کی ایک گندی ویڈیو لیک کردی گئی تھی جس پر عامر لیاقت کی بیٹی عدالت میں گئی جس کے بعد عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کے کیس میں دسمبر 2022 میں گرفتار کرلیا تھا –
آج اس کیس کا فیصلہ سنادیا گیا -سندھ ہائی کورٹ نے مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ دانیہ شاہ کے وکیل ایڈووکیٹ لیاقت گبول کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ کولودھراں سے غیر قانونی طریقے سے گرفتارکیا گیا، دانیہ شاہ کی گرفتاری کے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔
عدالت کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ کیس کا عبوری چالان جمع ہوچکا ہے، ٹرائل کورٹ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو جاری شوکاز نوٹس پرکارروائی نہیں کی، ٹرائل کورٹ کو ہدایت جاری کی جائیں کہ ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کرے۔سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے خلاف کیس کا چالان جمع ہو چکا ہے، مداخلت کا کیس نہیں بنتا، عدالت نے دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کردی ۔