گزشتہ سال پاکستان کے مشہورو معروف اینکر اور سیاست دان عامر لیاقت حسین کا اچانک انتقال ہوگیا ہوگیا تھا جس کے بعد ان کی بیویوں کے درمیان تنازعات شدت اختیار کرگئے تھے اور انھوں نے عامر لیاقت کی موت کو قتل قرار دے دیا تھا – اس کے علاوہ عامر لیاقت کی ایک گندی ویڈیو لیک کردی گئی تھی جس پر عامر لیاقت کی بیٹی عدالت میں گئی جس کے بعد عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کے کیس میں دسمبر 2022 میں گرفتار کرلیا تھا –
سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا کیس میں ملزمہ دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔https://t.co/aQ5yPUQuEB#DailyJang pic.twitter.com/7tjyd9M5aX
— Daily Jang (@jang_akhbar) February 9, 2023
آج اس کیس کا فیصلہ سنادیا گیا -سندھ ہائی کورٹ نے مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ دانیہ شاہ کے وکیل ایڈووکیٹ لیاقت گبول کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ کولودھراں سے غیر قانونی طریقے سے گرفتارکیا گیا، دانیہ شاہ کی گرفتاری کے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔
ایڈووکیٹ لیاقت گبول کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ کولودھراں سے غیر قانونی طریقے سے گرفتارکیا گیا، دانیہ شاہ کی گرفتاری کے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے
سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے خلاف کیس کا چالان جمع ہو چکا ہے، مداخلت کا کیس نہیں بنتا#StarNewsPakistan #Daniashah pic.twitter.com/zV3Yc5w2qb— StarNews (@StarTvPak) February 9, 2023
ایف آئی اے کو دانیہ شاہ کے ملک سے فرار ہونے کا خدشہhttps://t.co/sFy4ysjytQ#DaniaShah@fia pic.twitter.com/dHNHq9Bw4t
— UrduPoint اردوپوائنٹ (@DailyUrduPoint) February 8, 2023
عدالت کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ کیس کا عبوری چالان جمع ہوچکا ہے، ٹرائل کورٹ نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو جاری شوکاز نوٹس پرکارروائی نہیں کی، ٹرائل کورٹ کو ہدایت جاری کی جائیں کہ ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کرے۔سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے خلاف کیس کا چالان جمع ہو چکا ہے، مداخلت کا کیس نہیں بنتا، عدالت نے دانیہ شاہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کردی ۔