12 تاریخ تک نگران وزیراعظم کا نام دے دیں ؛ صدر مملکت عارف علوی کا شہباز شریف اور راجہ ریاض کے نام خط

راجہ ریاض اور شہباز شریف کی کل کی ملاقات کے بعد پورے ملک سمیت صدر مملکت کو بھی پریشانی لاحق ہوگئی کہ آخر اب تک نگران وزیراعظم کے 6 نام سامنے کیوں نہیں آرہے اسی لیے انھوں نے آج شہباز شریف اور راجہ ریاض کو ایک خط لکھ دیا -جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور تحلیل شدہ قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف راجہ ریاض کو 12 اگست تک نگران وزیرِ اعظم کا نام دینے کا کہہ دیا۔

 

 

صدر مملکت نے وزیراعظم اور راجہ ریاض احمد کو خط میں لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے مشورے سے نگران وزیراعظم کی تعیناتی کرتے ہیں۔ انہوں نے لکھاکہ آئین کے تحت وزیرِ اعظم اور قائدِ حزب اختلاف کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 3 دن کے اندر نگران وزیرِ اعظم کا نام تجویز کرنا ہوتا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ میں نے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کی اور 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔ ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف 12 اگست تک موزوں نگران وزیر اعظم کا نام تجویز کریں۔خیال رہے کہ 9 اگست کو صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کردی تھی۔اس خط کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ اب 6 نام سامنے آجائیں گے اور یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلاجائے گا اور الیکشن کمیشن ہی ان ناموں میں سے ایک شخص کو منتخب کرلے گا -مگر یہ پاکستان ہے یہاں کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے -اللہ سے دعا ہے کہ وہ پاکستان کو جلد سے جلد اس بھنور سے نکالے –

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے