ہم نہ ہوتے تو ن لیگی وزرا نے جیلوں میں چکیاں کاٹنی تھیں :راجہ ریاض

وہ راجہ ریاض جو آزاد کھڑا ہو تو 2ہزار ووٹ نہیں لے سکتا آج پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ حکومت پر بھی خوب برسا-اس شخص نے یہاں تک کہہ دیا کہ ہم لوگ نہ ہوتے تو تم حکومت میں نہ بیٹھے ہوتے بلکہ اس وقت جیل کی چکی پیس رہے ہوتے –
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے گلہ کیا کہ عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں ہر اول دستہ ہم لوگوں کا تھا،حکومتی وزرا آج ہمیں پہچا نتے تک نہیں ،ماضی میں میری تعریفیں کرنے والے سعد رفیق آج میرا نام تک نہیں جانتے ،ہم نہ ہوتے تو ن لیگی وزرا نے جیلوں میں چکیاں کاٹنی تھیں

 

انھوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے مذید کہا کہ عمران خان کیخلاف بولنے والوں پر پرچے کٹ جاتے تھے،بہت عرصہ پہلے عمران خان کیخلاف اعلان بغاوت کیا تھا،عمران خان کو بالمشافہ ملاقات میں عثمان بزدار کی کرپشن سے آگاہ کیا تھا،عمران خان کو عثمان بزدار کی کرپشن پر یقین نہیں آیا،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کو کرپشن کا پیسہ بنی گالہ جانے سے بھی آگاہ کیا تھا،تحریک عدم اعتماد آنے پر عمران خان کی بیساکھیوں نے ساتھ چھوڑ دیا تھا۔

 

انھوں نے ھکومت کو بتایا کہ یہ ہماری مہربانی تھی کہ تم لوگ حکومت میں آئے ،عمران خان کو رخصت کرنے کا اعزاز ہمیں حاصل ہے،ہماری وجہ سے عمران خان کی حکومت رخصت ہوئی ، عمران خان نے ملک کے تمام ادارے تباہ کردیئے ،عمران خان شیطانی فتنہ ہے،عارف علوی نے بے شرمی سے اسمبلی تحلیل کی سمری منظور کی تھی ۔ان کاکہناتھا کہ ہم نے ملک کے تمام اداروں کو تباہ کرنے والوں کو کرسی سے ہٹایا،اس نے ڈپٹی سپیکر کو کرسی پر بٹھا کر آئین توڑتے ہوئے اسمبلی توڑنے کی منظوری دی ،صدر کو بھی شرم نہ آئی اور اس نے اسمبلی توڑنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ اللہ کے فضل سے یہ اسمبلی چلی اورچل رہی ہے ، اس نے اسمبلی کو توہین قراردیا، آج منتیں کررہا ہے ان کو واپسی کا راستہ دیا جائے ،اس پاگل کو کسی نے صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا مشورہ دیا،مقصد تھا ملک کو نقصان پہنچایا جائے ،فتنے نے سوچے سمجھے بغیر صوبائی اسمبلیاں توڑ دیں،ججوں نے 9 سے 7،7 سے 6 اور پھر 3 کے بنچ پر فیصلہ کیا،معزز عدلیہ نے کل ملک اور جمہوریت و آئین کے ساتھ کھیل کھیلا۔شائید اسے علم ہوگیا ہے کہ فیصل آباد سے اسے نون لیگ ٹکٹ دینے والی نہیں –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی