سپریم کورٹ آف پاکستان کے پنجاب کے انتخابات سے متعلق حکم پر الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہواجو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا۔
ذرائع کاکہناہے کہ الیکشن کمیشن نے کہاکہ انتخابات کرانے کیلئے تیارہیں،پنجاب میں الیکشن 14 مئی کو ہی کرائیں گے، ذرائع الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے ،فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں پنجاب کی نگران حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نگران حکومت سے انتظامی اور سکیورٹی معاملات پر مشاورت کی جائے گی جبکہ فنڈز کے حصول کیلئے وزارت خزانہ سے بھی رابطے کا فیصلہ کیاگیاہے۔