ہم تو ڈوبے ہیں ……. ٹائی ٹینک جہاز کے ملبے کی باقیات دیکھنے کی غرض سے سمندر میں اترنے والے 2 پاکستانی لاپتہ

پاکستانیوں کے لیے ایک پریشان کن خبر انگلینڈ سے آئی ہے کہ آج سے 111 سال قبل 1912 میں ڈوب جانے والے ٹائی ٹینک ملبے کی سیر کرانے والی آبدوز لاپتہ ہو گئی جس میں 2 پاکستانی بھی سوارتھے۔ برطانوی میڈیا کی خبروں کے مطابق ٹائی ٹینک ملبے کی سیر کرانے والی لاپتہ آبدوز میں 2 پاکستانی بھی تھے، غرقاب بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ بحر اوقیانوس میں ہے جس کو سمندر کی گہرائی میں دکھانے کیلئے آبدوز خصوصی سروس مہیا کررہی تھی۔ ٹائی ٹینک کا ڈوبا ہوا جہاز ابھی تک اسی جگہ موجود ہے جہاں یہ غرق ہوا تھا اور ہزاروں افراد کو اپنے ساتھ ڈبوگیا تھا –

سیر کے لیے جانے والے کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کی فیملی کے 2 افراد آبدوز پر سوار تھے جن سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے آبدوز میں گئے تھے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہزادہ داؤد برطانیہ میں مقیم اور ایس ای ٹی آئی انسٹی ٹیوٹ میں ٹرسٹی ہیں، وہ ایک نجی کمپنی میں بطور نائب چیئرمین خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ لگتا ایسا ہی ہے کہ یہ ٹائی ٹینک ابھی اور زندگیاں نگلنا چاہتا ہے –

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی