گورنر پنجاب نے عمران خان کی گورنمنٹ کالج تقریر کا نوٹس لے لیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے آج لاہور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی سیاسی تقریب کے انعقاد کا نوٹس لے لیا۔پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سیاسی تقریب کے احاطے میں انعقاد کے خلاف بطور چانسلر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ملک کے اعلیٰ تعلیمی ادارے کو ’سیاسی میدان‘ بنانا افسوسناک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کی سیاسی تقریبات کے انعقاد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

 

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے لیے تقریب کے احاطے میں انعقاد پر تنقید کی۔مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر نے ٹویٹر پر کہا کہ “وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے کہ انہوں نے ایک تعلیمی ادار ہ فتنہ خان کے سپرد کرکے تعلیمی ادارے کی بے حرمتی کی اور اس کے احاطے میں جلسہ منعقد کیا ۔”

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی