کے پی کے گورنر شاہ فرمان کا اعلان

کے پی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے: گورنر

خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ صوبے میں خاص طور پر سیاحت، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

Image Source: Hamariweb

منگل کو پشاور میں پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر بینیڈکٹ ڈی سرجٹ سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جن میں زیتون، زعفران اور شہد کی پیداوار شامل ہے۔

سوئس سفیر نے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے ان شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص افغانستان سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور