منگل کو پشاور میں پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر بینیڈکٹ ڈی سرجٹ سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جن میں زیتون، زعفران اور شہد کی پیداوار شامل ہے۔
سوئس سفیر نے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے ان شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص افغانستان سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔