کور کمانڈر ہاﺅس لاہور کے باہر احتجاج پر سابق آئی جی میجر ریٹائرڈ ضیاءالحسن کا بیٹارضوان ضیاء گرفتار

پاکستان میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے 9 مئی کے ہنگاموں میں شرکت کرنے والے افراد کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے -جس میں زیرو ٹالنس دکھائی جارہی ہے -حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ نوگو ایریا تک پہنچنے والے ہر شخص کے خلاف کاروائی ہوگی خواہ اس کا تعلق کتنے ہی طاقت ور اور امیر اثر و رسوخ رکھنے والے خاندان سے ہی کیوں نہ ہو -کل سابق آرمی چیف کی نواسی خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کیا گیا اور آج نومئی کو کور کمانڈر ہاﺅس لاہور کے باہر احتجاج کے معاملے میں سابق آئی جی سندھ اور پنجاب میجر ریٹائرڈ ضیاءالحسن کے بیٹے رضوان ضیاءکو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

 

 

 

 

پولیس کا کہناتھا کہ ملزم رضوان ضیاءکو کور کمانڈر ہاﺅس کے باہر احتجاج اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے ، رضوان کو جیو فینسنگ سے لو کیشن سامنے آنے پر گرفتار کیا گیاہے ، ملزم رضون ضیاءسابق آر می افسر کا داماد بھی ہے ۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی