کراچی کے معروف صوفی بزرگ اور ولی حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1293ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز

کراچی کے معروف صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 3 روزہ عرس کا آغاز ہوگیا -جشن کے آغاز پر سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے حاضری دی اور چادر چڑھائی -عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تقریبات اسلامی مہینے ذالحجہ میں پورے مزہبی جوش،عقیدے اور ولولے کے ساتھ منائی جاتی ہیں –
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کے موقع پر 11 جولائی(کل) کو تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہےجس کے تحت کل بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام محکموں میں تعطیل ہوگی۔دوسری جانب پاکستان اور دنیا بھر سے ان کے عقیدت مند کراچی میں واقع حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ حضرت عبد للہ شاہ غازی کی سب سے بڑی کرامت سمندر کے قریب مزار کے نیچے میٹھے پانی کا چشمہ ہے جو آپ کی چلہ گاہ میں بھی موجود ہے۔ لوگ دور دور سے آتے ہیں اور یہ پانی پی کر شفا یاب ہوتے ہیں۔ آپ کے مزار پر آنے والے زائرین میں ہر عقیدے کے افراد شامل ہوتے ہیں – زائرین کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں آکر دل کو تقویت ملتی ہے اور مرادیں پوری ہوتی ہیں۔
 

 

 

حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز کل سے ہوگا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب عرس کے موقع پر کراچی کے شہریوں کی جانب سے مزار پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔جبکہ سٹی وارڈن، فائر بریگیڈ، میڈیکل اور میونسپل سروسز کا عملہ عرس کے تینوں دن مزار پر فرائض انجام دے گا۔ اس مزار پر 2 مرتبہ دہشت گردی کے حملے ہوچکے ہیں اس لیے اس سال پولیس کو فول پروف سیکیوریٹی کے احکامات دیے گئے ہیں –

Related posts

حسینی فوج کے سالار حضرت عباسّ کو علمدار کیوں کہا جاتا ہے ؟

محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والے شر پسندافراد کی فہرستیں طلب

حضرت خالد بن ولید نے بسم اللہ پڑھ کر زہر کیوں کھالیا تھا؟ایمان افروز واقعہ