کراچی حملے کے باوجود پی ایس ایل ٹو رنامنٹ جاری رہے گا ؛گورنر کامران ٹیسوری

کل کراچی میں ایک اور دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوا جس میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے -جس کے بعد یہ سوال اٹھ گیا تھا کہ کیا اس واقعے کے بعد پی ایس کا میلہ بند کردیا جائے گا اس پر سندھ حکومت کی جانب سے بیان سامنے آگیا ہے – گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

��وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بھی اس واقعے پر اپنا ویڈیو بیان جاری کیا جس میں پاک فوج اور پولیس اہلکاروں کی کارکردگی پر مبارک باد پیش کی گئی –

 

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ نجم سیٹھی اور آئی جی سندھ سے اس حملے کے بعد طویل گفتگو ہوئی ہے، ،ان کاکہناتھا کہ ہمیں اپنی سرحدوں کی سیکیورٹی بڑھانا ہو گی ،کراچی میں ایسی کارروائیاں المیہ ہے ،پولیس پر سارا ملبہ ڈالنا مناسب نہیں ،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے منصوبے کو ناکام بنایا،
کامران ٹیسوری نے کہاکہ کراچی میں سیف سٹیز منصوبہ نہیں ہے ، کراچی پولیس میں بھرتیاں نہیں ہو رہیں، نفری کی کمی ہے ، وزیراعظم سے نفری کی قلت اور سیف سٹیز منصوبے پر بات کروں گا،انہوں نے کہاکہ فورسز نے جس بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اسے خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس سیزن 8 جاری رہے گا عوام کو انٹرٹینمنٹ کے ساتھ پوری سیکیوریٹی بھی فراہم کی جائے گی

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے