کل کراچی میں ایک اور دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوا جس میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے -جس کے بعد یہ سوال اٹھ گیا تھا کہ کیا اس واقعے کے بعد پی ایس کا میلہ بند کردیا جائے گا اس پر سندھ حکومت کی جانب سے بیان سامنے آگیا ہے – گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
��وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بھی اس واقعے پر اپنا ویڈیو بیان جاری کیا جس میں پاک فوج اور پولیس اہلکاروں کی کارکردگی پر مبارک باد پیش کی گئی –
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کراچی پولیس چیف آفس کے حملے کے بعد کامیاب آپریشن پر تمام اداروں کو خراج تحسین#KPOAttack#TerrorAttack#SindhPolice#SindhRangers#IstandwithKarachiPolice
Karachi Police Office#F9Park#KarachiAttack
Shahrah e Faisal#BreakingNews#YumnaZaidi pic.twitter.com/Gp9nCW5aPo— One Pakistan (@OnePakistanPk) February 17, 2023
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ نجم سیٹھی اور آئی جی سندھ سے اس حملے کے بعد طویل گفتگو ہوئی ہے، ،ان کاکہناتھا کہ ہمیں اپنی سرحدوں کی سیکیورٹی بڑھانا ہو گی ،کراچی میں ایسی کارروائیاں المیہ ہے ،پولیس پر سارا ملبہ ڈالنا مناسب نہیں ،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے منصوبے کو ناکام بنایا،
کامران ٹیسوری نے کہاکہ کراچی میں سیف سٹیز منصوبہ نہیں ہے ، کراچی پولیس میں بھرتیاں نہیں ہو رہیں، نفری کی کمی ہے ، وزیراعظم سے نفری کی قلت اور سیف سٹیز منصوبے پر بات کروں گا،انہوں نے کہاکہ فورسز نے جس بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اسے خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس سیزن 8 جاری رہے گا عوام کو انٹرٹینمنٹ کے ساتھ پوری سیکیوریٹی بھی فراہم کی جائے گی