چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت پیش ہونے کا اعلان کر دیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےبڑا فیصلہ کرتے ہوئے 18 مارچ کو عدالت پیش ہونے کا اعلان کر دیا۔آج ایک عدالت سے عمران خان کو ریلیف ملا جبکہ ایک عدالت نے کپتان کے خلاف فیصلہ دیا

 

عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور عمل درآمد پر یقین رکھتا ہوں، 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہو جاوں گا، ہم انتخابات کو کسی صورت 90 دن سے آگے نہیں جانے دیں گے۔ حکومت نے 90 دن سے انتخابات آگے کئے تو پھر آئنی تحریک چلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ان کی جان لینا چاہتے ہیں -عدالت بلانے کا مقصد میری گرفتاری عدالت پیش ہونے کیلئے نہیں ، مجھے مارنے کیلئے ہے۔ عدالت میں پیش ہونے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ انھوں نے ایک بار پھر قوم سے خوف کے بت توڑنے کی بات کی اور ان کی حفاظت کی خاطر اپنی جان داؤ پر لگانے والے جوانوں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا –

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی