چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےبڑا فیصلہ کرتے ہوئے 18 مارچ کو عدالت پیش ہونے کا اعلان کر دیا۔آج ایک عدالت سے عمران خان کو ریلیف ملا جبکہ ایک عدالت نے کپتان کے خلاف فیصلہ دیا
انکا پلان واضح ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے الیکشن کراؤ، اس بار ایک ایک ٹکٹ میں خود صرف میرٹ کی بنیاد پر دونگا۔ عمران خان
#زمان_پارک_پُہنچو pic.twitter.com/UpYi4bOLQW— PTI (@PTIofficial) March 16, 2023
“عدالت نے 18 مارچ کو طلب کیا ہے یہ چار دن پہلے کیوں گرفتار کرنے آئے تھے؟ رینجرز ، پولیس اور فوج بلا لی ، میرے گھر پہ ایسے حملہ کیا جیسے میں کوئی دہشتگرد ہوں”۔ عمران خان https://t.co/8aag06VU5n
— Siasat.pk (@siasatpk) March 16, 2023
عمران خان کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور عمل درآمد پر یقین رکھتا ہوں، 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہو جاوں گا، ہم انتخابات کو کسی صورت 90 دن سے آگے نہیں جانے دیں گے۔ حکومت نے 90 دن سے انتخابات آگے کئے تو پھر آئنی تحریک چلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ان کی جان لینا چاہتے ہیں -عدالت بلانے کا مقصد میری گرفتاری عدالت پیش ہونے کیلئے نہیں ، مجھے مارنے کیلئے ہے۔ عدالت میں پیش ہونے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ انھوں نے ایک بار پھر قوم سے خوف کے بت توڑنے کی بات کی اور ان کی حفاظت کی خاطر اپنی جان داؤ پر لگانے والے جوانوں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا –