پی ٹی آئی کا شہباز شریف کے خلاف لندن میں احتجاج کا پروگرام

تحریک انصاف لندن نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک بری خبر سنادی ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آمد کے موقع پرشدید احتجاج کیا جائے گا ایک بار پھر دنیا بھر میں اس کی کوریج ہوگی اور ایک بار پھر دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوگی ۔ 

تفصیل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لندن پہنچ کر مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کرنی ہے ۔ اس موقع پر تحریک انصاف لندن نے حسن نواز کے دفتر کے باہر احتجاج کی کال دے دی ہے۔صدر پی ٹی آئی لندن میاں وحید الرحمن کا کہنا ہے کہ مظاہرہ حسن نواز کے دفتر کے باہر کل بدھ شام چار بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج رات لندن کے لیے روانہ ہونگے ، برٹش ایئرویز کی پرواز اسلام آباد سے رات 12 بج کر 40 منٹ پر لندن کیلیے روانہ ہوگی

Related posts

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے

سیاست دانوں کے جھوٹ بولنے پر پابندی ؛ رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

کنزرویٹیو پارٹی کی سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی الیکشن میں ہارگئیں