تحریک انصاف لندن نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک بری خبر سنادی ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آمد کے موقع پرشدید احتجاج کیا جائے گا ایک بار پھر دنیا بھر میں اس کی کوریج ہوگی اور ایک بار پھر دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوگی ۔
تحریک انصاف نے وزیراعظم @CMShehbaz کی قائد ن لیگ سے ملاقات کے موقع پر مظاہرے کا اعلان کردیا مظاہرہ حسن نواز کے دفتر کے باہر کل بدھ شام چار بجے ہوگا صدر پی ٹی آئی لندن میاں وحید الرحمن pic.twitter.com/igm5noN996
تفصیل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لندن پہنچ کر مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کرنی ہے ۔ اس موقع پر تحریک انصاف لندن نے حسن نواز کے دفتر کے باہر احتجاج کی کال دے دی ہے۔صدر پی ٹی آئی لندن میاں وحید الرحمن کا کہنا ہے کہ مظاہرہ حسن نواز کے دفتر کے باہر کل بدھ شام چار بجے ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج رات لندن کے لیے روانہ ہونگے ، برٹش ایئرویز کی پرواز اسلام آباد سے رات 12 بج کر 40 منٹ پر لندن کیلیے روانہ ہوگی