پی آئی اے کا دوست ملک چین کے لیے ایک انوکھا اقدام

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے اپنی منزل کی فہرست میں ایک اور روٹ کا اضافہ کیا ہے اور چینی شہر چینگڈو کے لیے پروازیں شروع کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے بدھ کو اسلام آباد سے چینگڈو کے لیے ہفتہ وار پرواز چلائے گی۔

Image Source: Zameen.com

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے پہلی پرواز کے مسافروں کو پی آئی اے کے سینئر حکام نے رخصت کیا اور مسافروں نے چینگڈو کے لیے پروازیں شروع کرنے پر پی آئی اے انتظامیہ کی تعریف کی۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے نیٹ ورک میں یہ نیا اضافہ پڑوسی ملک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ چینگڈو کے لیے فلائٹ آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جائیں، جلد ہی پروازوں کی فریکوئنسی میں اضافہ کیا جائے گا۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے