پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے پہلی پرواز کے مسافروں کو پی آئی اے کے سینئر حکام نے رخصت کیا اور مسافروں نے چینگڈو کے لیے پروازیں شروع کرنے پر پی آئی اے انتظامیہ کی تعریف کی۔
پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے نیٹ ورک میں یہ نیا اضافہ پڑوسی ملک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔
سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ چینگڈو کے لیے فلائٹ آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جائیں، جلد ہی پروازوں کی فریکوئنسی میں اضافہ کیا جائے گا۔