کپتان کے قریب ترین ساتھی پرویز خٹک جنھوں نے کچھ روز قبل پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اب نئی جماعت کے ساتھ میدان سیاست میں اترے ہیں – انھوں نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔
ان کی جماعت کی جانب سے سعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان کی جماعت میں 57سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان بھی نئی جماعت میں شامل ہیں، ان کے علاوہ سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور سابق وزیر اشتیاق ارمڑ ، سابق وزیر ضیا اللہ بنگش بھی پارٹی میں شامل ہیں۔
سابق ایم پی اے ارباب وسیم ،ملک واجد، آغا اکرام اللہ گنڈاپور، غزن جمال، احمد حسین، احتشام جاوید ، سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر آسیہ اسد نے بھی پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز میں شمولیت اختیار کرلی۔ پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے نام سے بننے والی نئی پارٹی کے لیے سبز اور سفید رنگ پر مشتمل پارٹی جھنڈے کا انتخاب کیا گیا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کی جماعت کا انتخابی نشان کیا ہوگا –