لاہور ہائیکورٹ ان ایکشن ؛پولیس کو موٹر سائیکل پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 5ہزار روپے جرمانہ کرنے کا مشورہ

لاہور میں شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے پنجاب پولیس نے ہیلمٹ کی شرط لازمی قرار دے دی -پورے لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 200 روپے جرمانہ کیا جارہا تھا مگر منچلے پھر بھی باز نہیں ارہے تھے اس پر عدالت نے ان کو قابو کرنے کے لیے نئی وارننگ جاری کردی ہے -لاہور ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 5ہزار روپے جرمانے کا عندیہ دیدیا۔نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ رولز بنائیں، عدالت حکم جاری کر دے گی۔

 

عدالت نے کہاکہ آپ 5ہزار روپے جرمانہ کریں خلاف ورزی کرنے والے خود ٹھیک ہو جائیں گے، عدالت نے مزید کہا کہ پہلے دس دن ہیلمٹ کی تشہیرکریں اور شہریوں کو آگاہی دیں۔عدالت لاہور میں ہونے والے حالیہ بارشوں کے بعد کلمہ چوک سمیت دیگر انڈر پاسز میں بارش کا پانی کھڑا ہونے پر سخت برہم ہو گئی اور سی ای او عمران امین اور سیکرٹری ہاؤسنگ سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے کہاکہ چیف انجینئر کو مستعفی ہونا چاہئے تھا، انڈر پاس پہلی بارش بھی برداشت نہیں کر سکا۔یاد رہے کہ کہ گزشتہ ہفتے کی بارش کے بعد اچانک انڈر پاس بارش سے بھر گیا تھا جس میں متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکل سوار پھنس گئے تھے اور سوشل میڈیا پر جاری پانی میں پھنسی گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کی ان ویڈیوز نے پورے لاہور میں خوف کی فضا پیدا کردی تھی –

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا