پرویز الہی نے ہمیں تحریک اعتماد لانے کا کہا تھا ؛ثنااللہ کا میڈیا پر بیان

رانا ثنااللہ نے میڈیا پر ایک حیرت انگیز بیان دیا ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہی نے ہی ہمیں تحریک عدم اعتماد لانے کا کہا تھا -ان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ہم سےکہا تھا کہ تحریک عدم اعتمادلائیں تاکہ اسمبلی نہ ٹوٹے لیکن ہم نے انکارکردیا-مگر یہ بات حیران کن ہے کہ وہ ایک طرح کا اعتراف کررہے ہیں کہ پرویز الہی نے ان کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ کردیا -اور 186 ارکان پورے بھی کرکے بتادیا کہ وہ طاقت میں نون لیگ پر بھاری ہیں –

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے اسمبلی توڑنےکے عمل کو غیر آئینی اور غیر جمہوری سمجھتے ہیں، پنجاب اسمبلی ٹوٹےگی تو نگراں سیٹ اپ آجائےگا ، الیکشن ہوگا تو پتا چلےگا کہ ان کی شہرت کہاں ہے؟ پنجاب کا الیکشن اکثریت سے جیت کر دکھائیں گے ۔ انھوں نے کہا عمران خان جھوٹا ہے، کبھی درست بات نہیں کرسکتا، ہم نے پہلے بھی کوئی عذرپیش نہیں کیا کہ اسمبلی نہ توڑیں، پہلے وہ کہہ رہے تھےکہ 23 تاریخ کو اسمبلی توڑ دیں گے، ہم نےگورنرکے ذریعے ایڈوائس بھیجنےکا حق استعمال کیا،

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسمبلی توڑنےکے عمل کو غیر آئینی اور غیر جمہوری سمجھتے ہیں، پنجاب اسمبلی ٹوٹےگی تو نگراں سیٹ اپ آجائےگا ، الیکشن ہوگا تو پتا چلےگا کہ ان کی شہرت کہاں ہے؟ پنجاب کا الیکشن اکثریت سے جیت کر دکھائیں گے ۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان جھوٹا ہے، کبھی درست بات نہیں کرسکتا، ہم نے پہلے بھی کوئی عذرپیش نہیں کیا کہ اسمبلی نہ توڑیں، پہلے وہ کہہ رہے تھےکہ 23 تاریخ کو اسمبلی توڑ دیں گے، ہم نےگورنرکے ذریعے ایڈوائس بھیجنےکا حق استعمال کیا –

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی