رانا ثنااللہ نے میڈیا پر ایک حیرت انگیز بیان دیا ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہی نے ہی ہمیں تحریک عدم اعتماد لانے کا کہا تھا -ان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ہم سےکہا تھا کہ تحریک عدم اعتمادلائیں تاکہ اسمبلی نہ ٹوٹے لیکن ہم نے انکارکردیا-مگر یہ بات حیران کن ہے کہ وہ ایک طرح کا اعتراف کررہے ہیں کہ پرویز الہی نے ان کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ کردیا -اور 186 ارکان پورے بھی کرکے بتادیا کہ وہ طاقت میں نون لیگ پر بھاری ہیں –
پرویز الہی اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے؟
پی ڈی ایم عدم اعتماد لانے والی ہے؟؟
رانا ثنا الله نے خبردار کردیا
مکمل دیکھیں: https://t.co/U8qbKIxb0k#AajKiTazaKhabar #BOLNews@SummaiyaRizwann pic.twitter.com/WsKHdLN20O— BOL Network (@BOLNETWORK) January 12, 2023
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے اسمبلی توڑنےکے عمل کو غیر آئینی اور غیر جمہوری سمجھتے ہیں، پنجاب اسمبلی ٹوٹےگی تو نگراں سیٹ اپ آجائےگا ، الیکشن ہوگا تو پتا چلےگا کہ ان کی شہرت کہاں ہے؟ پنجاب کا الیکشن اکثریت سے جیت کر دکھائیں گے ۔ انھوں نے کہا عمران خان جھوٹا ہے، کبھی درست بات نہیں کرسکتا، ہم نے پہلے بھی کوئی عذرپیش نہیں کیا کہ اسمبلی نہ توڑیں، پہلے وہ کہہ رہے تھےکہ 23 تاریخ کو اسمبلی توڑ دیں گے، ہم نےگورنرکے ذریعے ایڈوائس بھیجنےکا حق استعمال کیا،
آج ہمیں پرویز اِلٰہی نے دوبارہ عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کا کہا جو ہم نے نہیں کی- رانا ثناءاللّہ خان pic.twitter.com/z9QWE065wH
— Shama Junejo (@ShamaJunejo) January 12, 2023
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسمبلی توڑنےکے عمل کو غیر آئینی اور غیر جمہوری سمجھتے ہیں، پنجاب اسمبلی ٹوٹےگی تو نگراں سیٹ اپ آجائےگا ، الیکشن ہوگا تو پتا چلےگا کہ ان کی شہرت کہاں ہے؟ پنجاب کا الیکشن اکثریت سے جیت کر دکھائیں گے ۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان جھوٹا ہے، کبھی درست بات نہیں کرسکتا، ہم نے پہلے بھی کوئی عذرپیش نہیں کیا کہ اسمبلی نہ توڑیں، پہلے وہ کہہ رہے تھےکہ 23 تاریخ کو اسمبلی توڑ دیں گے، ہم نےگورنرکے ذریعے ایڈوائس بھیجنےکا حق استعمال کیا –