پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے گروپ آف فرینڈز کا اہم رکن: چین

چین کا کہنا ہے کہ پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے گروپ آف فرینڈز کا اہم رکن ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے آج (پیر) بیجنگ میں ایک باقاعدہ بریفنگ کے دوران کہا کہ چین پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے اہم کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان قریبی رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھتے ہیں۔

Image Source: SupChina

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ترقی کے میدان میں خاطر خواہ تعاون کیا ہے جس سے دونوں ممالک اور خطے کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین عالمی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے