چین کا کہنا ہے کہ پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے گروپ آف فرینڈز کا اہم رکن ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے آج (پیر) بیجنگ میں ایک باقاعدہ بریفنگ کے دوران کہا کہ چین پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے اہم کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان قریبی رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھتے ہیں۔