پاکستان کی 36 یونیورسٹیز نے یو کے ٹائمز ہائر ایجوکیشن رینکنگ 2021میں اپنی جگہ بنائی ہے

ایجوکیشن منسٹر شفقت محمود نے ٹویٹر پہ یہ پیغام شیئر کیا ہے کہ پہلی دفعہ پاکستان کی 7 یونیورسٹیز دنیا کی 800 بہترین یونیورسٹیز میں شمار کی گئی ہیں۔ جبکہ پہلے یہ تعداد صرف 2 تھی۔ دنیا کی 1000 یونیورسٹیز میں گیارہ جبکہ 1600 میں یہ تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔

Image Source: NUST Sustainability

شفقت محمود نے کہا ہے کہ گلوبل رینکنگ میں گزشتہ تین سالوں میں یہ پاکستانی یونیورسٹیز کی سب سے بہترین پیش رفت ہے۔ لیکن ہمیں ابھی ایک طویل راستہ طے کرنا ہے اور  اس حوالے سے ہماری رفتار اور ہمارے اقدامات درست ہیں۔ اس کامیابی کا سہرا  پی ٹی آئی کی حکومت کے سر جاتا ہے۔ تاہم رینکنگ میں شمار ہونے والے تمام اداروں نے  ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ورلڈ رینکنگ میں پاکستان سب سے تیز ترقی کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ ہمارا شمار دنیا کی 5 بہترین ریسرچ سائیٹیشن اور انڈسٹری لنکس میں ترقی کرنے والی قوموں میں ہوتا ہے۔

گلوبل رینکنگ کے مطابق نیشل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹینکنالوجی  دنیا کی 300 بہترین یونیورسٹیز کی رینکنگ میں شامل کی گئی ہے۔ جبکہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا شمار 400 کی رینکنگ میں کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف لاہور اور این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی 401 سے 600 کے رینکنگ بینڈ میں شمار کی گئی ہے۔ فاطمہ جناح یونیورسٹی، جنا ح سندھ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سرگودھا 601 سے 800 کے رینکنگ بینڈ میں آئی ہیں۔ اقراء یونیورسٹی، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز اور قائداعظم یونیورسٹی 801 سے 1000 کی رینکنگ میں آئی ہیں۔

Image Source: UAF

ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگز دنیا بھر کی یونیورسٹیز کو یونائیٹڈ نیشنز سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز (ایس ڈی جیز) کے مقرر کردہ معیار کے مطابق جانچتی ہے اور ایک گلوبل پرفارمنس انڈیکس تیار کرتی ہے۔ یہ جانچ چار مراحل پر مشتمل ہوتی ہے۔ یونیورسٹیز کو انکی ریسرچ سپرویژنز اور دنیا بھر میں انکی رسائی اور پڑھائی کے مطابق جانچا جاتا ہے۔

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے