پاکستان کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر افغانستان کی امداد جاری رکھے گا: شیخ رشید

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف جو مفاہمت کی بات کرتے ہیں مریم اس پر جھاڑو پھیر دیتی ہیں۔

یہ اداروں کیخلاف غیر ذمہ دارانہ قسم کے بیان دے رہی ہیں۔

Image Source: Dawn

ن لیگ جہاں کھڑی ہے اس کی ذمہ دار بھی یہ ہیں۔

مریم نواز کے اداروں کیخلاف بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

کل ان کی سیاست ختم ہوئی تو مریم نواز ذمہ دار ہوں گی۔

Image Source: The Financial Express

پنڈورا لیکس میں جو بھی مجرم قرار پایا وہ سزا کا مستحق ہوگا۔

آئندہ انتخابات میں نئے اتحاد بنتے نظر آ رہے ہیں۔

جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرے ہوئے لوگوں کی ویکسی نیشن کی خبریں آ رہی ہیں۔

کورونا ویکسی نیشن کو منصوبہ بندی کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے۔

این سی او سی کو دنیا بھر میں کارکردگی کے باعث پذیرائی حاصل ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان کا استحکام پاکستان کا استحکام ہے۔

Image Source: Business World

پاکستان کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر افغانستان کی امداد جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ جتنی سکیورٹی نیوزی لینڈ ٹیم کو فراہم کی اتنی ان کی فوج نہیں۔

ثابت ہوگیا دورہ نیوزی لینڈ منسوخی میں بھارت ملوث تھا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے