سعودی عرب کے ائیر پورٹ پر باغیوں کا حملہ

سعودی عرب کے ابھا ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

Image Source: Deccan Herald

عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کو سعودی  فضائیہ  کے ڈیفنس سسٹم نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

عرب اتحادی افواج کے مطابق حوثی باغیوں نے ڈرونز کے زریعے ابھا ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کو ناکام بنادیا گیا۔

تاہم ڈرونز کے ٹکرے لگنے کے باعث ائیرپورٹ پر موجود 4 افراد زخمی ہوگئے جب کہ سعودی اتحادی افواج نے جوابی فضائی کارروائی میں ڈرون لانچنگ سائٹ کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔

Image Source: Mehr News Agency

عرب اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ائیرپورٹ پر ٹریفک تھوڑی دیر کے لیے معطل کردی گئی تھی جس کو اب بحال کردیا گیا ہے۔

زخمی افراد کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم حوثی باغیوں کی جانب سے ائیرپورٹ پر حملہ کرنا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار حوثی باغیوں کی جانب سے ابھا کے ہوائی اڈے پر حملے کیے گئے ہیں۔

Image Source: Dawn

اس سے قبل حملے کے نتیجے میں ايک سويلين ہوائی جہاز کو آگ لگ گئی تھی جب کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی 2 حملے کیے گئے تھے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے