پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بھارتی ٹیم کو 13 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کی خواتین ٹیم نے 5سال بعد بھارت کی کرکٹ ٹیم کو 13 رنز سے شکست دے کر دوسرا سرپرائز دیا اس سے پہلے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم حیران کن طور سے اپنے سے کہیں کمزور ٹیم تھائی لینڈ سے شکست کھاگئی نھی
پاکستان کے 138رنز کے تعاقب میں روایتی حریف بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم 124 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ۔

پاکستان کی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 137رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے 56اور کپتان ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف نے32رنز بنائے ، پاکستان کے 138رنز کے تعاقب میں انڈین ٹیم 19.4اوورز میں صرف 124رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3، ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایمن انور اور طوبہ حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ، واضح رہے کہ 2016کے بعد سے یہ پاکستان کی بھارت کے خلاف پہلی فتح ہے ۔

 

آج کی اس فتح سے امید کی جارہی ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں کوئی نیا سرپرائز دے گی

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے