پاکستان کی خواتین ٹیم نے 5سال بعد بھارت کی کرکٹ ٹیم کو 13 رنز سے شکست دے کر دوسرا سرپرائز دیا اس سے پہلے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم حیران کن طور سے اپنے سے کہیں کمزور ٹیم تھائی لینڈ سے شکست کھاگئی نھی
پاکستان کے 138رنز کے تعاقب میں روایتی حریف بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم 124 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ۔
پاکستان ویمن ٹیم کل تھائی لینڈ جیسی کمزور ٹیم سے ہار گئی۔
اور آج انڈیا جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دے گئی۔قومی چھوریاں بھی قومی چھوروں کی نقش قدم پہ چل پڑیں۔۔😍#pakvsind #WomensAsiaCup2022 pic.twitter.com/BIJ4CY5TSd
— Mìşhãľ Mąhęëñ (@Stylish_Larki1) October 7, 2022
پاکستان کی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 137رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے 56اور کپتان ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف نے32رنز بنائے ، پاکستان کے 138رنز کے تعاقب میں انڈین ٹیم 19.4اوورز میں صرف 124رنز بنا سکی، پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3، ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایمن انور اور طوبہ حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ، واضح رہے کہ 2016کے بعد سے یہ پاکستان کی بھارت کے خلاف پہلی فتح ہے ۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے T20 میچ میں انڈیا کو کئ سالوں بعد شکست دے دی۔#پانچ_تو_میں_خرید_رہا_ہوں pic.twitter.com/RsyTDTv8UK
— Gull Hassan Khan 🇵🇰 🐅 (@ghkmayo) October 7, 2022
آج کی اس فتح سے امید کی جارہی ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں کوئی نیا سرپرائز دے گی