پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیرز کا فائنل 13 اکتوبر کو ہو گا

New Zealand's James Neesham (C) reacts after being hit for a boundary during the 2019 Cricket World Cup group stage match between New Zealand and Pakistan at Edgbaston in Birmingham, central England, on June 26, 2019. (Photo by Paul ELLIS / AFP) / RESTRICTED TO EDITORIAL USE

پاکستان اور نیوزی لینڈ سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں – آج کے ہونے والے میچ میں نیوزی نے بنگلہ دیش کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 48 رنز سے ہرا دیا بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے تین میچز ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے

ٹورنامنٹ کا فائنل 13اکتوبر  بروز جمعہ   6 بجے کھیلا جائے گا – پاکستان نے پہلے میچ میں کپتان کی شاندار اننگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں میدان نیوزی لینڈ کے نام رہا تھا اور نیوزی لینڈ نے 130 رنز اک ہدف ایک وکٹ پر پورا کرکے پاکستان کو آؤٹ کلاس کردیا تھا اس میچ میں پاکستان کی ٹیم کوئی چھکا بھی نہی لگا سکی تھی جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کو سخت تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ اتھا -پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل 13  اکتوبر کو 6 بجے کھیلا جائے گا اس کے بعد دونوں ٹیمیں اگلے ہی روز ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کی اڑان بھریں گی جہاں 16 اکتوبر سے ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز ہورہا ہے

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے