پاکستان اور ایران کا سرحدی تنازعہ مکمل طور پر ختم کرنے پر زور

پاکستان اور ایران مسلمان ممالک بھی ہیں اور ہمسایہ بھی یہی وجہ ہے کہ ان کی آپس میں کسی قسم کی بھی چپقلش دونوں ممالک کی عوام کو تکلیف میں مبتلا کردیتی ہے جس کی حدت دونوں ممالک کے حکمران بھی محسوس کرتے ہیں اسی مسئلے کو حل کرنے کی لیے دونوں ممالک کے بڑوں نے سر جوڑ لیے ہیں

ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد واحدی نے پیر کو وزیراعظم عمران خان، چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے پاکستانی ہم منصب شیخ رشید احمد سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے وزیر سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایران سرحد امن اور دوستی کی سرحد ہے، اور سلامتی کے مسائل سے نمٹنے اور تجارت کے ساتھ ساتھ علاقائی روابط کو بڑھانے کے لیے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے تنازع کے منصفانہ حل کے لیے ثابت قدم حمایت پر ایرانی حکومت اور سپریم لیڈر کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے

سیاست دانوں کے جھوٹ بولنے پر پابندی ؛ رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

کنزرویٹیو پارٹی کی سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی الیکشن میں ہارگئیں