وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے سکھر پہنچ گئے

سکھر: وزیر اعظم شہباز شریف سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں جاری امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے سکھر پہنچ گئے۔

سکھر بیگم نصرت بھٹو ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

Image Source: GNN

پرواز کے دوران نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے انہیں ریلیف اور بحالی کے جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر بتایا کہ وزیراعظم سکھر، روہڑی، خیرپور، فیض گنج، کوٹ ڈیجی اور ٹھری میر واہ کے علاقوں کا فضائی دورہ کریں گے۔

بعد ازاں سکھر کی ضلعی انتظامیہ اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نمائندے وزیراعظم کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔

وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے بھی بات چیت کر کے جاری امدادی اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیں گے۔ بعد ازاں سندھ کے چیف سیکریٹری اور سکھر بیراج کے چیف انجینئر بھی وزیراعظم کو سیلاب سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کریں گے۔

Related posts

پاکستان نے یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا

کے پی کے میں 30 اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی

ایران میں تباہی مچانے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستان پہنچ گیا