ورلڈ کپ 1992 جیتنے والی ٹیم کے وائس کیپٹن جاوید میانداد کا بابر الیون کو مشورہ :انڈیا کے خلاف جونیئر اور سینئر ہر کھلاڑی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

سابق پاکستانی کرکٹر جاوید میانداد نے مین ان گرین کے لیے ایک تجویز پیش کی ہے جب وہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف آمنے سامنے ہوں گے۔

جیو نیوز کے مطابق میانداد نے کہا کہ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ کے دوران اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ مین ان گرین نے کبھی ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میں مین ان بلیو کے خلاف میچ نہیں جیتا۔ تاہم چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے ان کو زیر کیا تھا

سابق کرکٹر ،کپتان اور کوچ نے کہا ، “یہ ضروری نہیں ہے کہ جو کھلاڑی عام طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں وہ ہی میچ کے دوران ایسا کریں۔بلکہ ہر ایک کھلاڑی کو پرفارم کرنا ہوگا میچ وہی ٹیم جیتتی ہے جس کی پوری ٹیم کاکردگی دکھائے

IMAGE SOURCE :: The Express Tribune

میانداد نے نوٹ کیا کہ مستقل مزاجی بھارت کو شکست دینے کے لیے شرط اول ہے ، میانداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ سے کہا کہ وہ کرکٹ اور میچ جیتنے پر توجہ دیں۔

مینز کرکٹ ٹی 20 ورلڈ کپ – جو کہ آئی سی سی وبائی امراض کے بعد سے منعقد ہونے والا پہلا میگا ایونٹ ہے – 17 اکتوبر سے 14 نومبر کے درمیان متحدہ عرب امارات اور عمان میں شیڈول ہے۔

IMAGE SOURCE : Republic World

پاکستان ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا پاکستان اپنے ٹورنامنٹ کا آغاز 24 اکتوبر کو دبئی میں پرانے روایتی حریف بھارت کے ساتھ کرے گا۔

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے