نوکنڈی میں درجہ حرارت 48، دالبندین، سبی 47، جیکب آباد اور بھکر میں 46 ڈگری تک پہنچ گیا: آج سے 24 جون تک ملک بھر میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان

اس وقت گرمی نے پاکستانیوں کا جینا حرام کررکھا ہے -سورج بھی آنکھیں دکھا رہا ہے -اور اس پر لوڈشیڈنگ کا عزاب قہر ڈھارہا ہے ملک میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے لوگ لوڈشیڈنگ کے سبب رات بھی جاگ کر گزاررہے ہیں – مگر محکمہ موسمیات نے آنے والے 10 دنوں میں مزید گرمی پڑنے اور درجہ حرارت بڑھنے کی خبر سنادی ہے -آج سے 24 جون تک زیادہ تر علاقوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،نوکنڈی میں 48، دالبندین، سبی 47، جیکب آباد اور بھکر میں 46 ڈگری تک پہنچ گیا۔ساتھ ساتھ بالائی، وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی کے پی، جی بی، کشمیر میں بھی درجہ حرارت زیادہ رہنے کاامکان ہے،سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،کشمیر اور گرونواح میں تیزہوائوں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا