اس وقت گرمی نے پاکستانیوں کا جینا حرام کررکھا ہے -سورج بھی آنکھیں دکھا رہا ہے -اور اس پر لوڈشیڈنگ کا عزاب قہر ڈھارہا ہے ملک میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے لوگ لوڈشیڈنگ کے سبب رات بھی جاگ کر گزاررہے ہیں – مگر محکمہ موسمیات نے آنے والے 10 دنوں میں مزید گرمی پڑنے اور درجہ حرارت بڑھنے کی خبر سنادی ہے -آج سے 24 جون تک زیادہ تر علاقوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،نوکنڈی میں 48، دالبندین، سبی 47، جیکب آباد اور بھکر میں 46 ڈگری تک پہنچ گیا۔ساتھ ساتھ بالائی، وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی کے پی، جی بی، کشمیر میں بھی درجہ حرارت زیادہ رہنے کاامکان ہے،سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
گرمی کی شدت میں اضافہ، بجلی کا شارٹ فال کہاں پہنچ گیا ؟https://t.co/RZY7Q8soXK pic.twitter.com/xERymm9Jax
— HUM News (@humnewspakistan) June 20, 2023
گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
مزید تفصیلات: https://t.co/NWYV7J1fw1 pic.twitter.com/udQKDq9fCe— PNN News (@pnnnewspk) June 21, 2023
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،کشمیر اور گرونواح میں تیزہوائوں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔