نواز شریف کے قریب ترین ساتھی سردار مہتاب عباسی اپنی جماعت پر برس پڑے

میاں محمد نواز شریف نے جب سے مریم نواز کو پارٹی کی کمان سونپی ہے مسلم لیگ کے سینیئر ترین سینیٹر اور ارکان قومی اسمبلی نواز شریف سے ناراض نظر آتے ہیں -اب اس باغی گروپ میں مہتاب عباسی جو گزشتہ 34 سال سے نواز شریف کے ساتھ کھڑے تھے پارٹی چھوڑنے کو پر تول رہے ہیں –

 

سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی نے میڈیا کے سامنے اپنی ہی جماعت مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور کہا پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لاکر غلط فیصلہ کیا گیا ، سارا گند اپنے ذمے لے لیا گیا ، موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ، مہنگائی سے لوگ مر رہے ہیں۔ ایبٹ آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار مہتاب احمد خان کا کہنا تھا خیبر پختونخواہ میں مسلم لیگ ن کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے، صوبے میں مسلم لیگ ن کی قیادت پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے اسے فوری تبدیل کیا جائے۔

 

انھوں نے گلہ کیا کہ ہرمشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے ساتھیوں کو ان کسی مورے میں شامل ہی نہیں کیا جاتا -اگر یہی حالات رہے تو عام انتخابات میں نون لیگ کا ٹکٹ لینے والا بھی کوئی نہیں ملے گا – سردار مہتاب کا کہنا تھا آج حکومت کے وزیر مال بنا رہے ہیں، اپنے دفتروں میں بیٹھنا پسند نہیں کرتے، ہماری پارٹی اگر ہماری قدر نہیں کرتی تو ہمیں بھی کسی سے کوئی تمغہ نہیں لینا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی