شہباز شریف نے رمیز راجہ کو پی سی بی کے چئیر مین کے عہدے سے ہٹانے اور جیونیوز کے اینکر پرسن نجم سیٹھی کو یہ عہدہ دینے کی منظوری دے دی وہ اس سے پہلے بھی نواز شریف کے دور حکومت میں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رہ چکے ہیں –
نجم سیٹھی کی بطور چیئر مین پی سی بی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ دیر بعد جاری کیا جائےگا ، جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، وزیر اعظم آفس کی جانب سے 4نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیسلہ کیا گیا گیا ہے –
پہلے نوٹیفکیشن میں چیئر مین پی سی بی کی تعیناتی کا اعلان کیا جائے گا، دوسرے میں 2019کا کرکٹ بورڈ آئین ختم کیا جائے گا ، تیسرے نوٹیفکیشن میں 2014کا کرکٹ بورڈ آئین بحال کیا جائے گااور چوتھے نوٹیفکیشن میں موجودہ بورڈ کو چلانے کیلئے فوراًایک سیٹ اپ کا اعلان کیا جائے گا۔