موٹر سائیکل سکینڈل: قومی احتساب بیورو کی بڑی کاروائی ڈاریکٹر گرفتار

قومی احتساب بیورو بلوچستان نے پیر کو اربوں روپے کے موٹر سائیکل اسکینڈل میں جعلسازی کرنے والی کمپنی تھری اے الائنس کے ڈائریکٹر کو کراچی سے گرفتار کرکے احتساب عدالت کوئٹہ سے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔تھری اے الائنس کمپنی کے ڈائریکٹر کامران انجم عابدی وارنٹ گرفتاری کے بعد روپوش ہوگئے۔ ملزم کو احتساب عدالت کوئٹہ میں پیش کیا گیا جہاں احتساب عدالت کے جج جسٹس اللہ داد روشن نے ملزم کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ کاشف قمر کی جانب سے چلائے جانے والے تھری اے الائنس نامی جعلی آٹو فرم نے مقررہ ماہانہ منافع پر نئی موٹرسائیکلیں فراہم کرنے کے وعدے پر ہزاروں لوگوں کو ان کی محنت سے کمائی گئی رقم سے محروم کر دیا ہے۔بڑی تعداد میں لوگوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد ڈی جی نیب کی ہدایت پر نیب بلوچستان نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ 3-الائنس بولان موٹرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سربراہ کاشف قمر اور کمپنی سے وابستہ فرنچائز کے مالک نے ہزاروں لوگوں کو ان کی محنت کی کمائی سے محروم کیا، 3-الائنس کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھی عام لوگوں کو لالچ دیا۔

کمپنی نے اپنی فرنچائزز کے ذریعے ہزاروں بائک بک کروائے اور ان لوگوں کو رسیدیں جاری کیں جنہوں نے ان کے ساتھ بھاری رقم کی سرمایہ کاری کی۔ نیب بلوچستان نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد تین الائنس کمپنی کے مالک سمیت 25 افراد کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔نیب نے کیس کے دو ملزمان ندیم جگا، احمد جان، جلات خان، شادی خان، شاہد گل اور سید میر کو بھی گرفتار کیا ہے۔ تاہم مرکزی ملزم کاشف قمر کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Related posts

جمشید دستی اور محمد اقبال کے اسمبلی داخلےپر پابندی لگادی گئی

ججز الزامات : جسٹس (ر) تصدق جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

فواد کے بھائی فیصل کو فواد کی جگہ الیکشن لڑنے نہیں دوں گی : حبا فواد چوہدری