ملک میں موجودہ لوڈشیڈنگ کا سبب سابق حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں : شہباز شریف

پیر کو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کا موجودہ مسئلہ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہے۔

پی ٹی آئی حکومت نے نہ بروقت ایندھن خریدا اور نہ ہی پاور پلانٹس کی مرمت کی۔ اس لیے موجودہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے یاد دلایا کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے اپنی حکومت کے دوران 5 سال کی بدترین لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ناکارہ پلانٹس کے ذریعے مہنگی بجلی پیدا کرنے سے عوام کو ماہانہ 100 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور