ملکی سلامتی کے حوالے سے 2 بڑوں ؛ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات

پاکستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے 2 بڑوں نے ایک بار پھر سر جوڑ لیے ان کی اس ملاقات کا مقصد لوگوں کو خاص پیغام بھی دینا ہے جو کئی دنوں سے کرسی کے خواب دیکھ رہے ہیں یا ان ہاؤس تبدیلی کے خواہاں ہیں

وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات کی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان میں جاری انسانی بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر انٹر سروسز انٹیلی جنس میں ڈائریکٹر جنرل بھی موجود تھے۔

بعد ازاں وزیراعظم نے قومی امور کا جائزہ لینے کے لیے اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور دیگر متعلقہ وزراء نے شرکت کی۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب