پاکستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے 2 بڑوں نے ایک بار پھر سر جوڑ لیے ان کی اس ملاقات کا مقصد لوگوں کو خاص پیغام بھی دینا ہے جو کئی دنوں سے کرسی کے خواب دیکھ رہے ہیں یا ان ہاؤس تبدیلی کے خواہاں ہیں
وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات کی اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
بعد ازاں وزیراعظم نے قومی امور کا جائزہ لینے کے لیے اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور دیگر متعلقہ وزراء نے شرکت کی۔