معروف حریت رہنما یاسین ملک کوعمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

بھارتی عدالت نے کشمیری آزادی پسند رہنما یاسین ملک کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے مقدمے میں گزشتہ روز عمر قید کی سزا سنادی ۔نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کشمیری رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ کے لیے سزائے موت کی درخواست کی تھی، لیکن عدالت نے انہیں دو عمر قید کی سزا سنائی۔

این آئی اے عدالت نے دو عمر قید اور پانچ 10 سال کی سخت قید کی سزا سنائی، جو ایک ساتھ چلے گی۔ اس کے علاوہ کشمیری رہنما پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔حریت رہنما یاسین ملک کو گزشتہ ہفتے دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کیس میں تمام الزامات پر گزشتہ منگل کو سزا سنائی گئی تھی، جن میں غیر قانونی سرگرمیاں اور بھی شامل تھے۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم