بھارتی عدالت نے کشمیری آزادی پسند رہنما یاسین ملک کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے مقدمے میں گزشتہ روز عمر قید کی سزا سنادی ۔نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کشمیری رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ کے لیے سزائے موت کی درخواست کی تھی، لیکن عدالت نے انہیں دو عمر قید کی سزا سنائی۔
— S A L E E M _ بلوچ 🌠🇵🇰 (@S_Khan75c) May 25, 2022
این آئی اے عدالت نے دو عمر قید اور پانچ 10 سال کی سخت قید کی سزا سنائی، جو ایک ساتھ چلے گی۔ اس کے علاوہ کشمیری رہنما پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔حریت رہنما یاسین ملک کو گزشتہ ہفتے دہشت گردی کی فنڈنگ کیس میں تمام الزامات پر گزشتہ منگل کو سزا سنائی گئی تھی، جن میں غیر قانونی سرگرمیاں اور بھی شامل تھے۔