لیونل میسی کی ارجنٹائن کروشیا کو 3-0 سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

ارجنٹائن کی ٹیم جو اس سے پہلے بھی ورلڈ کپ کا فائنل کھیل چکی ہے اور کپ بھی جیت چکی ہے ایک بار پھر چیمپین بننے سے صرف ایک قدم کی دوری پر ہے -گزشتہ روز ہونے والے سیمی فائنل میں میسی کی ٹیم نے کروشیا کو چاروں شانے چت کردیا کروشین کھلاڑی ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کے آگے بےبس دھائی دیے اور تین گولوں سے مات کھا گئے -فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹینا نے کروشیا کو 3 صفر سے شکست دے دی ہے، ارجنٹینا چھٹی بار فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔

 

میچ کے پہلے ہاف میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 34 ویں اور جولیان الواریز نے 39 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی ، لیونل میسی کا یہ ورلڈ کپ فٹ بال میں مجموعی طور پر گیارہواں گول تھا- میسی ارجنٹائن کی جانب سے کی جانب سے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے-

 

 

 

میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ورلڈ چیمپین فرانس کا مقابلہ مراکش سے آج رات 12 بجے ہوگا، جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ ا توارکے روز فائنل میں ارجنٹینا سے ہوگا ۔

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے