ارجنٹائن کی ٹیم جو اس سے پہلے بھی ورلڈ کپ کا فائنل کھیل چکی ہے اور کپ بھی جیت چکی ہے ایک بار پھر چیمپین بننے سے صرف ایک قدم کی دوری پر ہے -گزشتہ روز ہونے والے سیمی فائنل میں میسی کی ٹیم نے کروشیا کو چاروں شانے چت کردیا کروشین کھلاڑی ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کے آگے بےبس دھائی دیے اور تین گولوں سے مات کھا گئے -فیفا ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹینا نے کروشیا کو 3 صفر سے شکست دے دی ہے، ارجنٹینا چھٹی بار فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔
قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا کروشیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔ ارجنٹینا نے سیمی فائنل میں کروشیا کو تین صفر سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔
مزید پڑ ھیں :۔https://t.co/apev1Olah5#newstodayurdu #croatia #croatia #croatia2022 #argantina pic.twitter.com/KMAk5rHyf9
— News Today (@newstoday_org) December 14, 2022
میچ کے پہلے ہاف میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 34 ویں اور جولیان الواریز نے 39 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی ، لیونل میسی کا یہ ورلڈ کپ فٹ بال میں مجموعی طور پر گیارہواں گول تھا- میسی ارجنٹائن کی جانب سے کی جانب سے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے-
میسی کے سحرانگیز کھیل کے سامنے کروشیا بے بس، آرجنٹینا اپنے چھٹے ورلڈ کپ فائنل میں
آرجنٹیا کے ماسٹر فٹبالر لیونل میسی اور ان کے شاگرد جولیان ایلواریز نے مل کر کروشیا کے خلاف سیمی فائنل میں ایسا سماں باندھا جس نے ان کی ٹیم کو باآسانی قطر ورلڈکپ فائنل میں پہنچا دیا۔
– BBC pic.twitter.com/N59pmYEwc1— Javid Virk (@javid_virk) December 14, 2022
میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ورلڈ چیمپین فرانس کا مقابلہ مراکش سے آج رات 12 بجے ہوگا، جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ ا توارکے روز فائنل میں ارجنٹینا سے ہوگا ۔