لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس کا ایکشن : بھرپور مذاحمت جاری

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس فورس کی حفاظت سے متعلق تحریک انصاف کو خبردار کیا کہ پولیس کے ساتھ تصادم سے گریز کیا جائے -۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج اگر زمان پارک میں کسی پولیس کے افسر یا جوان کو کوئی گزند پہنچی تو ذمہ دار عمران ہو گا۔ قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔

اس وقت عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد اور لاہور کی پولیس زمان پارک میں مشترکہ آپریشن کر رہی ہے جہاں تحریک انصاف کے کارکنان کے ساتھ پولیس کا معرکہ جاری ہے۔ پولیس نے شدید لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ کارکنان نے شدید مزاحمت کرتے ہوئے پولیس پر شدید پتھراو کیا۔
عمران خان کی رہائش گاہ پر رینجرز کو بھی بھی طلب کرلیا گیا ہے -اس پر عمران خان کی جانب سے ایک خصوصی بیان بھی جاری کیا گیا کہ اگر ان کو گرفتار کیا جاتا ہے تو قوم حقیقی آزادی کی تحریک کو دبنے نہ دے -شاہ محمود قریشی نے بھی اپنے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی –

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا