مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس فورس کی حفاظت سے متعلق تحریک انصاف کو خبردار کیا کہ پولیس کے ساتھ تصادم سے گریز کیا جائے -۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج اگر زمان پارک میں کسی پولیس کے افسر یا جوان کو کوئی گزند پہنچی تو ذمہ دار عمران ہو گا۔ قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔
#زمان_پارک_پُہنچو
People in massive numbers are present in Zaman Park for their beloved leader.pic.twitter.com/LzmkfSICk4— PTI Lahore (@PTIOfficialLHR) March 14, 2023
PTI Chairman @ImranKhanPTI’s exclusive message to the Nation. #زمان_پارک_پہنچو pic.twitter.com/899j16zOn6
— PTI (@PTIofficial) March 14, 2023
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے،
یہ جان تو آنی جانی ہے اس جان کی تو کوئی بات نہیں،مریم نواز شریف pic.twitter.com/NUzzN6xXbU
— نــائـــــــمہ 🇵🇰🇵🇸 (@Naiiima_) March 14, 2023
اس وقت عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد اور لاہور کی پولیس زمان پارک میں مشترکہ آپریشن کر رہی ہے جہاں تحریک انصاف کے کارکنان کے ساتھ پولیس کا معرکہ جاری ہے۔ پولیس نے شدید لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ کارکنان نے شدید مزاحمت کرتے ہوئے پولیس پر شدید پتھراو کیا۔
عمران خان کی رہائش گاہ پر رینجرز کو بھی بھی طلب کرلیا گیا ہے -اس پر عمران خان کی جانب سے ایک خصوصی بیان بھی جاری کیا گیا کہ اگر ان کو گرفتار کیا جاتا ہے تو قوم حقیقی آزادی کی تحریک کو دبنے نہ دے -شاہ محمود قریشی نے بھی اپنے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی –