فیصل آباد : با اثر افراد کا خاتون کے ساتھ شرمناک انسانیت سوز سلوک

پاکستان میں کوئی ہی دن شائید ایسا ہو جب خواتین اور بچوں کو جنسی ہوس کا نشانہ نہ بنا یا جاتا ہو مگر بعض اوقات انسان ایسی گری ہوئی حرکت کربیٹھتے ہیں جن سے انسانیت بھی شرماجاتی ہے یہ وہ گناہ ہوتا ہے جب انسان جرم چھپ کر کرنے کی بجائے سرعام کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کی اس حرکت کو سارا شہر دیکھے ایسا ہی افسوسناک واقعہ پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں پیش آیاجہاں ایک خاتون پر برہنہ کرکے تشدد کیا گیا –

فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں با اثر افراد کی جانب سے خاتون کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کا واقعہ پیش آگیا۔�نجی ٹی وی پر چلائی جانے والی خبر کے مطابق طاقت کے نشے میں چور بااثر افراد نے خاتون کو برہنہ کرکے تشدد کیا، تشدد کرنے والوں میں مردوں کے ساتھ ایک خاتون بھی شامل تھی۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست دیتے ہوئے کہا کہ رشتے داروں نے گھر میں گھس کر اہلیہ کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی۔سی پی او کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے کے بعد انکوائری جاری ہے تاہم ملزمان اب تک گرفتار نہیں ہوسکے۔

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا