پاکستان میں کوئی ہی دن شائید ایسا ہو جب خواتین اور بچوں کو جنسی ہوس کا نشانہ نہ بنا یا جاتا ہو مگر بعض اوقات انسان ایسی گری ہوئی حرکت کربیٹھتے ہیں جن سے انسانیت بھی شرماجاتی ہے یہ وہ گناہ ہوتا ہے جب انسان جرم چھپ کر کرنے کی بجائے سرعام کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کی اس حرکت کو سارا شہر دیکھے ایسا ہی افسوسناک واقعہ پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں پیش آیاجہاں ایک خاتون پر برہنہ کرکے تشدد کیا گیا –
فیصل آباد میں بااثر افراد کا خاتون پر انسانیت سوز تشدد https://t.co/NRKOSYDztw
— Merit News (@meritnewstv) December 1, 2022
فیصل آباد میں انسانیت دم توڑ گئ
ضعیف العمر خاتون پر تشدد
لوگ تماشائی بنا رہے
Watch Full Video…https://t.co/MDDd1YhThu#FaisalabadIncident #BreakingNews #GTVNews pic.twitter.com/UoYJRh3Xb8— GTV News Updates (@gtvnetworkhd) December 1, 2022
فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں با اثر افراد کی جانب سے خاتون کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کا واقعہ پیش آگیا۔�نجی ٹی وی پر چلائی جانے والی خبر کے مطابق طاقت کے نشے میں چور بااثر افراد نے خاتون کو برہنہ کرکے تشدد کیا، تشدد کرنے والوں میں مردوں کے ساتھ ایک خاتون بھی شامل تھی۔
فیصل آباد میں بااثر افراد کا خاتون کو مبینہ برہنہ کر کے تشدد افسوسناک واقعہ https://t.co/AZwdlYl777
— Daily Multan News (@DailyMultanNews) December 1, 2022
متاثرہ خاتون کے شوہر نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست دیتے ہوئے کہا کہ رشتے داروں نے گھر میں گھس کر اہلیہ کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی۔سی پی او کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے کے بعد انکوائری جاری ہے تاہم ملزمان اب تک گرفتار نہیں ہوسکے۔